پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو شکست دے سکتا ہے: عماد وسیم
11-03-2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے میچ جیت سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ پاکستان کی فیلڈنگ اچھی ہوئی ہے، پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے جیت سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے میچ کا پریشرکچھ اور ہی ہوتا ہے۔ دوسری جانب محمد عامر نے کہا کہ سب سے زیادہ سرمایہ آئی سی سی کو بھارت سے ملتا ہے۔ سابق کرکٹرعبدالرزاق نے گزشتہ روز بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے مقابلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کا پہلے بیٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ ٹھیک تھا، سری لنکا کی بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں رہی۔ واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو ممبئی کے واکھنڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔