صنم جاوید کی پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

11-03-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی، صنم جاوید نے اپنے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے بتایا کہ صنم جاوید پر دو مقدمات درج ہیں، عدالت میں غلط بیانی کی گئی اور صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا ،صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ  لاہور ہائیکورٹ پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ بعدازاں عدالت عالیہ نے کیس کی مزید 10 نومبر تک ملتوی کردی۔