پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کے لیے دروازے کھول دیئے

11-03-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نےعام شہریوں کے لیے بھی دروازے کھول دیئے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جدید پولیسنگ کے نظام کو سمجھنے کے لیے آئی ٹی پروفیشنلز،سٹوڈنٹس اور عام شہری سیف سٹیز ہیڈکوارٹر کا دورہ کر سکتے ہیں،وزٹ کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا ویب سائٹ سے اپوائنٹمنٹ لینا ہو گی۔ ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت تمام پاکستانی سٹیٹ آف دی آرٹ انسٹیٹیوٹ کی ورکنگ کو دیکھ اور بہتری لانے کیلئے ہمیں گائیڈ کرسکتے ہیں،سیف سٹیز کا دائرہ کار راولپنڈی ،گوجرانوالہ،فیصل آباد،سیالکوٹ اور مریدکے میں بھی بڑھایا جا رہا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی 15پر 11 کروڑ سے زائد کالز وصول کرتے ہوئے شہریوں کو مدد فراہم کرچکی ہے،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی عدالتوں میں زیر سماعت 20ہزار سے زائد کیسز میں کیمروں سے حاصل کردہ شواہد فراہم کر چکی ہے، سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب پولیس کا مستقبل ہے۔