فہیم اشرف بھی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کو تیار
11-03-2023
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر فہیم اشرف بھی جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، فاسٹ باؤلر کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق فہیم اشرف رواں ماہ دلہا بنیں گے، فہیم اشرف کی مہندی کی تقریب 23 نومبر کو ہو گی جبکہ بارات 25 اور ولیمہ 26 نومبر کو ہوگا،فہیم کی شادی کی تقریب نارووال جبکہ ولیمے کی تقریب پھول نگر میں ہو گی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق بھی ورلڈ کپ کے بعد نئی اننگز کا آغاز کرنے جارہے ہیں، امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق امام الحق کا نکاح 25 نومبر کو طے کیا گیا ہے جبکہ ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو لاہور میں ہی ہو گی۔