وزیراعلیٰ محسن نقوی کا بیدیاں انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ،فنشنگ ورک کا جائزہ

11-03-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کے فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیدل چل کر پورےانڈرپاس کا معائنہ کیا ، صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر و دیگر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے،کمشنرو ڈی جی ایل ڈی اے محمدعلی رندھاوا اور کنٹریکٹر نے منصوبے بارے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بیدیاں روڈ انڈرپاس کو چندروزمیں ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے گا، انڈرپاس سے یومیہ  1 لاکھ  20 ہزار سے زائد گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔