ورلڈ کپ: افغانستان اور نیدرلینڈز میں آج جوڑ پڑے گا

11-03-2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں آج افغانستان اور نیدر لینڈز میں جوڑ پڑے گا۔

دونوں ٹیمیں  بھارت کے شہر لکھنؤ میں  بھارت رتنا شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا  کرکٹ سٹیڈیم میں  پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے میدان میں اتریں گی۔ افغانستان اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 6،6 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے افغانستان 3 میں فاتح رہی جبکہ 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، نیدرلینڈز 6 میں سے صرف 2 میچوں میں ہی فتح سے ہمکنار ہوئی اور 4 میں اسے شکست کھانا پڑی۔ پوائنٹس ٹیبل پر  افغان ٹیم 6 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر  جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 4 پوائنٹس کیساتھ 8ویں  نمبر پر موجود ہے۔