زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 36 لاکھ ڈالرکا اضافہ
11-02-2023
(لاہور نیوز) 27 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 36 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 50 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔ مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 12 ارب 57 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، گزشتہ ہفتہ کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی تھی۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 6 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔