نگران وزیراعظم سے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ملاقات

11-02-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملاقات میں کرکٹ سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی جس میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے شاہد آفریدی اپنا کردار ادا کریں۔نگران وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے بھی رابطہ کیا اور کہا کہ کرکٹ کی بہتری میں سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت کی جائے۔