ای سی سی اجلاس، فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موخر

11-02-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک فرٹیلائزر کیلئے گیس قیمتیں بڑھانے کیلئے 15 روز میں تجاویز طلب کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر کر دی گئی،دونوں فرٹیلائزر پلانٹس کو 15 دنوں تک بلا تعطل گیس فراہم کرنے پر اتفاق ہوا، اس کے علاوہ گلگت بلتستان کیلئے چین کے امدادی سامان پر ٹیکس چھوٹ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی تجویز ہے کہ تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو یکساں ٹیرف پر گیس فراہم کی جائے جس کی وجہ سے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک پلانٹس کیلئے توانائی اور صنعتوں کی وزارتیں مل کر نئی قیمتوں کی تجاویز تیار کریں گی،اس وقت فرٹیلائزر پلانٹس کو رعایتی نرخوں پر گیس مل رہی ہے، گیس کی  قیمتیں بڑھنے سے تمام فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے یکساں ٹیرف عائد ہو جائے گا۔