مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں کی کیاصورتحال ہے؟جانئے

11-02-2023

(ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 2005 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مارکیٹ رپورٹ کےمطابق ملکی سطح پر  24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2  لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار 870 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری  طرف  فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 2528 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے بڑھ کر 2211.93 روپے ہوگئی ہے۔