صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کا عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو کرانے پر اتفاق
11-02-2023
(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے مابین عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا۔
ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024ء بروز جمعرات کرائے جائیں گے، الیکشن کمیشن کل 8 فروری کی تاریخ سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اعلامیہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا کہ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں معزز ممبران الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ #ECP pic.twitter.com/O2udfMSAjn — Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) November 2, 2023 ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ الیکشن 8 فروری 2024ء بروز جمعرات منعقد ہوں گے۔ On today's order of the Supreme Court of Pakistan, the Chief Election Commissioner of Pakistan, Mr. Sikandar Sultan Raja, along with the Attorney General for Pakistan, Mr. Mansoor Usman Awan, and four members of the Election Commission of Pakistan, came to meet pic.twitter.com/1uXi7v7Y7N — The President of Pakistan (@PresOfPakistan) November 2, 2023