افغان مہاجرین کی بے دخلی کا معاملہ،اداکارہ صنم سعید افغانیوں کے حق میں بول اٹھیں
11-02-2023
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ صنم سعید نے پاکستان سے بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی بے دخلی کے خلاف تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “پاکستان میں پناہ لینے والے افغان مہاجرین کو زبردستی ملک بدر کرنے سے ہمارے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے”۔اداکارہ نے کہا کہ “مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہماری حکومت ملک کو درپیش چیلنجزاور مسائل سے نمٹنے کی بجائے ہماری توجہ کسی اور طرف منتقل کررہی ہے”۔ اُنہوں نے مزید کہا کہاس وقت دُنیا میں جو حالات چل رہے ہیں، اُن کو دیکھتے ہوئے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ہمدری اور رحم کرنے کی ضرورت ہے۔صنم سعید نے اپنی پوسٹ میں حکومتِ پاکستان کے آفیشل ایکس اکاوْنٹ کو بھی ٹیگ کیا۔