افغان موسیقاروں کے انخلا کا معاملہ،عدالت میں دائر درخواست پر کیا پیش رفت ہوئی ؟جانئے

11-02-2023

(ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے افغان موسیقاروں کی زبردستی انخلاء کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کےمطابق افغان موسیقاروں کی پاکستان سے جبری انخلا کے خلاف درخواست کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی نے کی۔جسٹس عبدالشکور نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ حکومت کی طرف سے کیا ہدایات آئی ہیں؟ جس پر  ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے کل کہا ہے کہ جن افغان شہریوں کے پاس پی او آر کارڈ ہے ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ جو درخواست گزار ہے ان کے بارے میں بتائیں، حکومت کی ان کے بارے میں کیا رائے ہے؟ درخواست گزار کے وکیل ممتاز خان نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ میں اس حوالے سے اور درخواستیں دائر ہوئی ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ میں ان کیسز پر فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کیا جائے۔پشاور ہائی کورٹ نے درخواست گزار وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔