ورلڈ کپ: بھارت نے سری لنکا کو 358 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

11-02-2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر357 سکور بنا کر 358 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں میزبان ٹیم بھارت کی قیادت روہت شرما کررہے ہیں جبکہ  سری لنکا کی کمان کوشال مینڈس کے ہاتھوں میں ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں جن میں بھارت تمام میچز میں ناقابل شکست رہا ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم 6 میں سے صرف 2 میچز ہی جیت پائی اور 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر میزبان بھارت کی ٹیم 12 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور سری لنکا 4 پوائنٹس کیساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔