جگن کاظم کی اپنے بچوں اور دوستوں کے ساتھ ہیلووین پارٹی

11-02-2023

(لاہور نیوز) ورسٹائل پاکستانی اداکارہ و معروف میزبان جگن کاظم نے اپنے بچوں اور دوستوں کے ساتھ ہالووین اپنے انداز میں منائی۔

اداکارہ جگن کاظم کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے بچوں اور ان کے سکول کے دوستوں کے لئے ہالووین پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر جگن کاظم نے خود بھی ہالووین کی مناسبت سے ڈراؤنا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی نے بالترتیب بیٹ مین اور بی (مکھی) کا حلیہ اپنایا۔ انسٹا گرام پر اس پارٹی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جگن کاظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ دنیا جل رہی ہے لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچوں کو ہولناکیوں کے بارے میں معلوم نہ ہو اور جب تک ممکن ہو انہیں سچائی سے بچایا جائے۔