چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت سے قبل بینچ ٹوٹ گیا

11-02-2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے قبل بینچ ٹوٹ گیا۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے سائفر گمشدگی کیس میں جج تعیناتی اور جیل ٹرائل نوٹیفکیشن کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کرنا تھی۔ بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل تھے تاہم سماعت سے قبل ہی جسٹس ارباب محمد طاہر نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر کے بینچ سے الگ ہو جانے کے بعد اب جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیساتھ جسٹس ثمن رفعت آج سماعت کریں گی۔ یاد رہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل پر مؤقف واضح کرنے کیلئے وزارت قانون کے سینئر افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔