بابراعظم شادی کی شاپنگ میں مصروف، بھارتی ڈیزائنر کی ’شیروانی‘ خرید لی

11-02-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں اپنی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک ڈیزائنر شیروانی پر 7 لاکھ روپے کی رقم خرچ کردی۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران جب ٹیم مشکلات کا شکار ہے کپتان کا ٹورنامنٹ کے دوران شادی کی خریداری میں مشغول ہونا معمولی بات نہیں ، جس نے شائقین کرکٹ سمیت ناقدین کی اس طرف توجہ مبذول کروالی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کپتان نے مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی سے 7 لاکھ کی شیروانی خریدی جبکہ ایک معروف دکان سے زیورات بھی خریدے ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چونکہ بابراعظم کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اس لیے انکے رشتہ دار بھی انتظامات میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے دوران ان کی شادی کی خریداری نے جہاں نئی بحث چھیڑ دی ہے وہیں کپتان کے مداح پُرجوش ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی کپتان ورلڈکپ بری طرح ناکام رہے ہیں، انہوں نے 7 اننگز میں 30 کی اوسط سے 77 کے سٹرائیک ریٹ سے محض 216 رنز سکور کیے ہیں، جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔