کار سوار نے فائرنگ کر کے مبینہ طور پر 2 ڈاکوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

11-02-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کار سوار نے فائرنگ کر کے مبینہ طور پر 2 ڈاکوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

گجرپورہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے کار سوار کو لوٹنے کی کوشش کی تو کار سوار نے کلاشنکوف سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مبینہ ڈاکوؤں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں، پولیس نے فائرنگ کرنے والے کار سوار کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔