اےاین ایف کی کارروائیاں ،30 کلوگرام منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

11-02-2023

(ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف)نے 8کارروائیوں کےدوران30کلوگرام منشیات برآمدکرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف کی منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، یہ کارروائیاں سیالکوٹ،پشاور،زخہ خیل اور پنجگورمیں کی گئیں۔ ترجمان اےاین ایف کے مطابق کارروائی کے دوران2کلو970 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ، کارروائی میں 159 ہیروئن اور چرس بھرے کیپسولز ، 22 کلو 700 گرام چرس بھی برآمدکی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق کارروائی میں 100 گرام بھنگ،4 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔ ترجمان اےاین ایف کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت درج کرلیے گئے ہیں ۔