سموگ کا روگ، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
11-02-2023
(لاہور نیوز) شہر میں سموگ نے پنجے گاڑ لیے، فضائی آلودگی میں شدت کے باعث صوبائی دارالحکومت میں شہری میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔
سموگ کا سیزن کیا شروع ہوا کہ اِس عفریت نے ابھی سے اپنی موجودگی کا بھرپوراحساس دلانا شروع کردیا ہے، لاہور میں اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس ماہ نومبر کے آغاز پر ہی 4سو کی حد پار کرچکا ہے، یوں سمجھ لیجئے کہ سموگ سیزن کے آغاز سے ہی لاہور دنیا بھر میں پہلے نمبر وں پردکھائی دینے لگا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے قرار دیا ہے کہ ہوا کی کوالٹی کے حوالے سے طے کی گئی گائیڈ لائنز کے برعکس لاہور میں 30 گنا زیادہ فضائی آلودگی ہے ، اِس کانتیجہ یہ نکلا ہے کہ ہسپتالوں میں سانس اورآنکھوں کے امراض میں مبتلامریضوں کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اس کے علاوہ دل کے مریضوں کو بھی خصوصی احتیاط برتنے کی تلقین کی گئی ہے۔