پرنسپل سیکرٹری بھرتی کا معاملہ، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

11-02-2023

(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری بھرتی کے معاملے پر چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت 6نومبر تک ملتوی کردی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج محمد ارشد حسین بھٹہ نے مقدمہ پر سماعت کی، پرویز الہٰی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی پر الزام ہے کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیا، سابق وزیر اعلیٰ نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کی درخواست ضمانت پر سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔