ورلڈکپ:بابراعظم سپنرز کا آسان شکار بننے لگے

11-02-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پاکستانی کپتان بابراعظم سپنرز کا آسان شکار ثابت ہو رہے ہیں۔

کپتان بابراعظم ٹورنامنٹ میں اب تک 7 میں سے 5 اننگز میں سپنرز کا شکار بنے، انہیں اس دوران کولن ایکرمین، مہدی حسن میراز، نور احمد، تبریز شمسی اور ایڈم زیمپا نے میدان بدر کیا۔ سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجا کا کہنا ہے کہ بابر کو اننگز کے آغاز میں سپنرز کے خلاف جدوجہد کا سامنا ہے، میں نہیں جانتا کہ اس کی وجہ فٹ ورک ہے یا کوئی ذہنی گرہ ہے، میں سمجھتا ہوں کہ انہیں سپنرز کے خلاف سوئپ شاٹ کھیلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کنڈیشنز میں ایسا کرنا کارآمد ثابت ہوسکتا ہے، بابر بالکل آؤٹ آف ٹچ نہیں ہیں، وہ بدستور اچھے شاٹس بھی کھیل رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اعتماد کی مکمل بحالی کیلئے انہیں ایک سنچری کی ضرورت ہے۔