انگلینڈ پاکستان کیلئے چیلنج بن سکتا ہے: عماد وسیم

11-02-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹرعماد وسیم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ پاکستان کے لیے چیلنج بن سکتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ افغانستان کا ابھی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کا چانس ہے اور انگلینڈ پاکستان کے لیے چیلنج بن سکتا ہے۔ پروگرام میں شریک سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شاہین آفریدی پرفارم نہیں کرے گا تو پاکستان پر دباؤ ہوگا۔ اس کے علاوہ سابق کرکٹرعبدالرزاق نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ جائیں۔