انسداد سموگ کیلئے ایکشن کی تیاری شروع، ڈیوٹیاں تفویض

11-02-2023

(لاہور نیوز) سموگ کی روک تھام کیلئے سخت ایکشن لینے کی تیاری شروع کردی گئی۔

انسداد سموگ کے لیے ایڈمنسٹریٹر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کی ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ ڈیوٹیاں لگا دیں۔ ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ شہر کے 8 زونز میں 48 انفورسمنٹ انسپکٹرز، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سربراہی میں کارروائیاں کریں گے،داتا گنج بخش زون میں 9، راوی 6، سمن آباد 5 اور علامہ اقبال زون میں 7 افسران فرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گلبرگ زون میں 7، نشتر 6، شالیمار 5 اور عزیز بھٹی زون میں 3 افسران تعینات کیے گئے ہیں،انفورسمنٹ انسپکٹرز کوڑا جلانے اور سڑکوں پر ملبہ پھینکنے والوں کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔ رافعہ حیدر کا مزید کہنا ہے کہ  سموگ کا سبب بننے والی سرگرمیوں پر فوری جرمانے اور مقدمات درج کروائے جائیں گے۔