انسداد دہشتگردی عدالت: عابد باکسر کی ضمانت منظور

11-02-2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتہاریوں کو پناہ دینے ، پولیس سے سرکاری کلاشنکوف چھیننے اور پولیس حراست سے بھاگنے کے کیس میں ملزم عابد باکسر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج محمد ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ آذر لطیف خان اور مقصود کھوکھر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ عابد باکسر نے وکلاء کی وساطت سے رہائی کیلئے ضمانت کی درخواست دائر کی ۔ عابد باکسر کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سے سرکاری کلاشنکوف چھیننے کا الزام بے بنیاد ہے ،ملزم کے پاس کوئی کلاشنکوف نہیں ہے، جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، ملزم پر تشدد بھی کیا گیا ۔ یاد رہے کہ ملزم عابد باکسر پر بھتہ خور اشتہاریوں کو پناہ دینے ، پولیس سے سرکاری کلاشنکوف چھیننے اور پولیس حراست سے بھاگنے کا الزام ہے۔