نسیم کے مشوروں کے مطابق باؤلنگ کی جس کا فائدہ ہوا: وسیم جونیئر

11-02-2023

(ویب ڈیسک)قومی فاسٹ باؤلر وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے باؤلنگ کی جس کا فائدہ ہوا۔

بنگلورو آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم جونیئر کا کہنا تھا کہ  نسیم شاہ نے جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے خلاف میچ سے قبل ٹپس دیے تھے کہ ان وکٹوں پر کیسی باؤلنگ کرنی ہے، نسیم شاہ کے مفید مشورے سے نہ صرف مجھے بلکہ ٹیم کو بھی فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میگا  ایونٹ میں نسیم شاہ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے اور ان کی کمی کو  پورا کرنے کی کوشش کررہا ہوں، شاہین آفریدی نے نئی بال سے اچھی باؤلنگ کی، شاہین کی عمدہ باؤلنگ کی وجہ سے بعد میں میرے لئے وکٹ لینا آسان ہوگیا، پارٹنرشپ میں باؤلنگ کر رہے ہیں کامبی نیشن اچھا بن گیا ہے۔  pic.twitter.com/UAoNjaCmqu — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 1, 2023 وسیم جونیئر کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان ٹیم کو جس جیت کی ضرورت تھی وہ مل گئی ہے، ٹیم ایفرٹ کی وجہ سے بنگلادیش کے خلاف کامیابی ملی، مختلف کنڈیشنز میں باؤلنگ کرکے اچھا تجربہ مل رہا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔