پنجاب پولیس کا شہریوں کو فوری مدد فراہمی کیلئے اہم اقدام

11-02-2023

(لاہور نیوز) پولیس ریسپانس میں تاخیر کی صورت میں 15 ریسپانس میکنزم سے اب آئی جی کمپلینٹ پورٹل پر شکایت درج ہو گی۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سیف سٹی ٹیم ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے والے شہری سے پولیس ریسپانس بارے فیڈ بیک لیتی ہے،پولیس ریسپانس پر شہری کے عدم اطمینان کی صورت میں آئی جی کمپلینٹ پورٹل پر براہ راست شکایت درج ہو گی۔ سیف سٹیز ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی کمپلینٹ پورٹل 1787 پر شکایت درج ہونے سے شہریوں کی فوری دادرسی ممکن ہو گی،اہم اقدام کا مقصد شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور پولیس سروس ڈلیوری میں بہتری لانا ہے۔