لاہور، سیالکوٹ، ملتان فلائٹ آپریشن مکمل بحال

11-02-2023

(لاہور نیوز) پی آئی اے کی انتظامیہ مالی اور انتظامی مشکلات پر قابو پانے کیلئے مصروف عمل ہے ، لاہور،سیالکوٹ، ملتان کا فلائٹ آپریشن 100 فیصد بحال کردیا گیا۔

پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی کی شرح میں کمی آرہی ہے ، آج کچھ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جو غیر شیڈول تھیں ، ایئر لائن حکام کے مطابق گزشتہ 16 روز میں پی آئی اے کی ملکی و غیر ملکی 735 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ آج لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد سے پی آئی اے کی کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں  پی کے 368، 369، کراچی سے تربت 501، 502 منسوخ کی گئی ہیں ۔ حکام کے مطابق کراچی سے  کوئٹہ کی پی کے 310، 311 کراچی سے سکھر کی 536، 537 دمام کی پی کے 241، دبئی کی پی کے 213 بھی اڑان نہیں بھر سکی،اسلام آباد سے ملتان کی پروازیں پی کے 681، 682، شارجہ کی پی کے  182، پشاور سے  شارجہ کی پی کے  257 اور دبئی کی پی کے 284 بھی روانہ نہیں ہو سکیں گی۔