90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی دوسری سماعت آج ہوگی

11-02-2023

(ویب ڈیسک) 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی دوسری سماعت آج پھر سپریم کورٹ میں ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار، پی ٹی آئی سمیت دیگر نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے اور 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ پی ٹی آئی نے ترمیم شدہ درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا، کیس کی گزشتہ سماعت 23 اکتوبر کو ہوئی تھی۔