این ٹی ڈی سی نے 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی ری کنڈکٹرنگ مکمل کر لی

11-01-2023

(لاہور نیوز) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹو/کے تھری- این کے آئی سرکٹ اور کے ٹو/کے تھری- جامشورو سرکٹ 1 کی ری کنڈکٹرنگ کا کام مکمل کر لیا۔

این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹرز، واپڈا ہاؤس لاہور کے مطابق 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹو/کے تھری-این کے آئی سرکٹ (17.98 کلومیٹر) اور کے ٹو/کے تھری-جامشورو سرکٹ 1 (6.37 کلومیٹر) کی ری کنڈکٹرنگ کا کام مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کر لیا ہے۔ مذکورہ ٹرانسمیشن لائن کو کامیابی سے انرجائز کر دیا گیا ہے، کمپنی کی جانب سے 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی ری کنڈکٹرنگ کا کام 50 روز میں مکمل کیا گیا ہے جو کہ 75 دن کے کنٹریکٹ کی تکمیل کی مدت سے 25 دن کم ہے۔ اس دوران انجام دی جانے والی اہم سرگرمیوں میں 24.35 کلومیٹر طویل پرانے اور خستہ حال کنڈکٹر کی تبدیلی اور ری کنڈکٹرنگ، 71 ٹاورز پر پرانے، خراب ہارڈ ویئر اور انسولیٹرز کی تبدیلی، 24.51 کلومیٹر طویل شیلڈ وائر کی تبدیلی اور 24.94 کلومیٹر طویل آپٹیکل گراؤنڈ وائر (OPGW) کی تنصیب شامل ہے۔ اس کے علاوہ 06 ٹاورز کی بنیادیں رکھنے اور تعمیر کا کام اور 04 پرانے ٹاورز کو گرانے کا کام بھی مکمل کیا گیا، منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے اہم ترین منصوبے کو مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کرنے پر متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔