9 مئی تحقیقات: اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے، دوبارہ طلب

11-01-2023

(لاہور نیوز) سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے معاملے پر اسد عمر جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہ ہوئے، اسد عمر کو بدھ کے روز 4 بجے ڈی آئی جی آفس میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسد عمر کے وکیل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، جے آئی ٹی کے سربراہ نے اسد عمر کے وکیل کا بیان ریکارڈ نہیں کیا، جے آئی ٹی نے اسد عمر کو 6 نومبر بروز سوموار کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو خود پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا سمن جاری کیا گیا ہے، اسد عمر کو تھانہ سرور روڈ سمیت 5 مقدمات کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔