عبدالرزاق کی چیئرمین پی سی بی پر تنقید ،سابق کرکٹر کا ذکا اشرف کیخلاف انوکھا بیان
11-01-2023
(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر عبد الرزاق نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین صرف پروٹوکول کیلئے بنتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف 2011 میں پی سی بی کے چیئرمین بنے تو انہیں مزہ لگ گیا، ذکا اشرف پچھلے 11، 12 سال سے دوبارہ چیئرمین پی سی بی بننے کی کوشش کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ذکا اشرف نے چیئرمین بنتے ہی کرکٹرز کو ساتھ شامل کیا کیونکہ ان کی اپنی رائے نہیں ہے، ذکااشرف آفیشل میٹنگز میں ایک منٹ سے زیادہ نہیں بولتے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کیلئے جو ٹیم منتخب کی گئی اس سے اچھے کھلاڑی موجود نہیں تھے، ایک یا دو کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہمیشہ ہی ہوتی ہے، اس ٹیم میں عماد وسیم ہوتے تو پاکستان کیلئے بہت اچھا ہوتا، پاکستانی کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج ہلکی ٹیموں اور بڑی ٹیموں کے ساتھ مختلف ہوتی ہے، یہ اچھی ٹیم کی نشانی نہیں ہے۔