کیا موٹاپا ہی ہمیشہ طبی مسائل کی وجہ بنتا ہے؟ماہرین کی واضح تحقیق جاری

11-01-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ ضروری نہیں ہے موٹاپا ہمیشہ طبی مسائل کی وجہ بنے ۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ  آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کچھ لوگ موٹے تو ضرور ہوتے ہیں لیکن دوسروں کے مقابلے میں وہ زیادہ تندرست ہوتے ہیں ،ایسے لوگ باڈی ماس انڈیکس سکور کے لحاظ سے موٹے شمار ہوتے ہیں لیکن ان میں موٹاپے سے وابستہ کوئی بھی طبی مسئلہ یا پیچیدگی نہیں ہوتی جیسے کہ شوگر کی بیماری، ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر، ٹائپ 2 ذیابیطس یا دل کی بیماری وغیرہ۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ صحت مند موٹاپے کا تعلق کئی عناصر پر ہوتا ہے جیسے مختلف غذاؤں، طرز زندگی، نسلی اور جینیاتی تفریق وغیرہ۔ایشیائی آبادیوں میں ایسی آبادی موجود ہے جہاں صحت مند موٹاپا 2 فیصد سے 5 فیصد تک کم ہے،کچھ آبادی بڑی مقدار میں چربی پر مشتمل جسمانی مادے کے باوجود مختلف بیماریوں سے بہتر طور پر محفوظ ہوتے ہیں۔ تحقیق کے ماہر پروفیسر بلوہر نے یہ بھی بتایا کہ صحت مند موٹاپا بہت سی پری مینوپاز خواتین میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے تاہم انہوں نے ایسے لوگوں کے لیے بھی وزن کے انتظام کے پروگراموں پر زور دیا جو پروفائل کے مطابق فِٹ ہوں۔