پاک بنگلا دیش ٹاکرا،بابراعظم کابلےباز ایسا سوال کہ سن کر سب کی ہنسی نکل گئی

11-01-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے میچ میں مزاحیہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلادیش کی اننگز کے 43ویں اوور کے دوران تسکین احمد فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی گیند کا سامنا کررہے تھے اس دوران گیند انکے پیڈز پر لگ کر وکٹ کیپر تک پہنچی، رضوان نے کیچ کی اپیل کی لیکن امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ پاکستان کے کھلاڑیوں نے فیصلے پر نظرثانی کا سوچا اور اپنے کپتان بابراعظم سے مشورہ کرنے لگے تاہم رضوان نے بلےباز تسکین سے پوچھا کہ کیا بال پیڈز پر لگی ہے یا بیٹ پر؟ جس نے کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز دونوں کو ہنسے پر مجبور کردیا۔ رضوان کی اس معصومیت پر کمنٹیٹرز بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔