وزارت داخلہ کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کیلئے کنٹرول روم قائم
11-01-2023
(ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا۔
وزارت داخلہ نے کنٹرول روم سے رابطے کیلئے ٹیلی فون نمبر 051111367226 اور 0519211685 جاری کر دیئے، وزارت داخلہ نے کہا کہ بغیر دستاویز مقیم غیر ملکیوں سے متعلق اطلاع درج ذیل نمبرز پر دی جائے۔ واضح رہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔