حمزہ شہبازشاہینوں کے حق میں بول اٹھے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان جاری

11-01-2023

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نےکہا ہے کہ یہ وقت اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم بھارت میں ورلڈ کپ کھیلتے ہوئے اپنی بھرپور صلاحیتیں دکھا رہی ہے، ایسے موقع پر حوصلہ شکن رویوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں نبرد آزما گرین شرٹس کے حوالے سے ذمے دارانہ رویہ اپنانا چاہیے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حوصلہ افزا طرز عمل اور مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنا  قومی ٹیم کے مفاد میں ہے، انہوں نے کہا کہ شاہینوں کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے۔