محکمہ سکول ایجوکیشن کی درجہ بندی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا 15 واں نمبر

11-01-2023

(لاہور نیوز) کارکردگی کے حوالے سے اضلاع کی درجہ بندی جاری کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا 15واں نمبر آیا۔

لاہور کارکردگی میں اوپر نہ آ سکا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی درجہ بندی کے مطابق 92 فیصد پرفارمنس کے ساتھ راجن پور پہلے نمبر پر، ننکانہ صاحب نے دوسرا نمبر لیا۔ لاہور کے سکولوں کی کارکردگی 87 فیصد رہی اور درجہ بندی میں 15 ویں نمبر پر رہا۔ لاہور میں طلبہ کی حاضری 74 فیصد رہی۔