محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر کالجز اور کالج سربراہوں کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ

11-01-2023

(لاہور نیوز) محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر کالجز اور کالج سربراہوں کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کر لیا۔

کس ضلع اور کس ڈویژن میں کتنے بچے داخل ہوئے ؟ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبے کے تمام ڈائریکٹر کالجز سے 24 سال کا ریکارڈ مانگ لیا۔ 2000 سے 2023 تک کالجز میں انرولمنٹ کا ریکارڈ منگوایا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بوائز ، گرلز کالجز اور ہر سال کی انرولمنٹ کا ریکارڈ ارسال کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کم انرولمنٹ والے کالجز اور ڈویژن کے سربراہان کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ڈویژن سے ایک ہفتے میں ریکارڈ منگوایا گیا ہے۔