پاک بنگلا دیش مقابلہ،سٹیڈیم میں نوجوانوں نے فلسطینی پرچم لہرا دیا

11-01-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کے دوران فلسطین کا پرچم لہرادیا گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو اور تصویر میں 3 افراد کو ایک میز پر چڑھ کر فلسطین کا جھنڈا لہراتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے واقعہ پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے واقعے کے سلسلے میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب گرفتار کیے گئے شائقین کرکٹ کا تعلق بنگلادیش سے ہے یا بھارت سے ؟ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔ کولکتہ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاروں افراد جن کی عمریں 20 سال ہیں، غزہ میں حماس کے خلاف جاری جنگ میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور انہوں نے اس احتجاج کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے بین الاقوامی میچ کا انتخاب کیا۔