مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

11-01-2023

(ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر گھٹ کر 1996 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے جس کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونا 1200روپے گھٹ کر 211800روپے کا ہوگیا ہے اور دس گرام سونے کی قیمت 1029روپے گھٹ کر 181584روپے ہوگئی ہے۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے پر مستحکم ہے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم ہے۔