ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کو 358 رنز کا ہدف

11-01-2023

(لاہورنیوز) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارتی شہر پونے کے مہاراشٹر اکرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے اوپنر بلے باز کپتان ٹمبا باووما 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک اور راسی وین ڈیر ڈوسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 200 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ جنوبی افریقہ کے ڈی کوک 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ وین ڈیر ڈوسن 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ آخری اوور میں 351 کے مجموعی سکور پراس وقت  گری جب ڈیوڈ میلر 53 رنز بنا کر جیمز نیشم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔