برائلر مرغی کا گوشت مزید سستا اور انڈے مہنگے ہوگئے

11-01-2023

(لاہور نیوز) برائلر مرغی مزید سستی جبکہ انڈے مہنگے ہو گئے، مرغی کی قیمت میں 3روپے مزید کمی ہوئی ہے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 468 روپے ہوگئی ہے جبکہ زندہ مرغی فی کلو 312 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ برائلر مرغی کی تھوک میں فی کلو قیمت 300 روپے ہے، فارمی انڈے مہنگے ہوکر 328 روپے فی درجن ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے کمی ہونے کے بعد قیمت 471 روپے فی کلو ہوگئی تھی آج قیمت میں مزید 3 روپے کمی ہوئی ہے۔