آئی پی پی انتشار کی سیاست کے خاتمے کیلئے پُر عزم ہے: فردوس عاشق اعوان
11-01-2023
(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی پی پی انتشار کی سیاست کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بد تہذیبی اور گالم گلوچ کی سیاست نے اداروں اور امیدواروں کا تشخص تہس نہس کر دیا، انتشار اور ذاتیات کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پی انتشار کی سیاست ختم کرنے کے لیے پُر عزم ہے، مفاہمت کی سیاست ملک کی ضرورت ہے، وقت آ گیا ہے کہ ڈائیلاگ کی سیاست شروع کی جائے۔ ترجمان آئی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی چیز حرفِ آخر نہیں، شراکت داری اور سیاستداری الیکشن کے بعد کا مرحلہ ہے۔