ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

11-01-2023

(لاہور نیوز) ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 53 پیسے کے اضافے کے بعد 282 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 295 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سٹاک مارکیٹ میں 100  انڈیکس 52 ہزار 215 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔