فضائی آلودگی: کرکٹ ورلڈ کپ میں آتشبازی نہ کرنے کا فیصلہ

11-01-2023

(ویب ڈیسک) ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آتش بازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ دہلی اور ممبئی کی فضائی آلودگی خطرے کی حد تک بڑھ چکی ہے، دونوں شہروں میں ورلڈ کپ میچز کے دوران آتش بازی نہیں ہو گی۔ جے شاہ نے مزید کہا کہ آتش بازی سے آلودگی بڑھ جاتی ہے اس لیے یہ اب نہیں کی جائے گی۔