اداکار سہیل احمد کی مولانا طارق جمیل سے بیٹے کی موت پر تعزیت

11-01-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار سہیل احمد نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت پر تعزیت کی ہے۔

سہیل احمد نے میاں چنوں میں مولانا طارق جمیل کے آبائی گاؤں تلمبہ جا کر ان کے بیٹے کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مولانا کے ساتھ ان کے گھر میں موجود ہیں اور انہیں دلاسہ دے رہے ہیں۔ مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت پر اس سے قبل مختلف شوبز شخصیات صبا قمر، زارا نور عباس، احمد علی بٹ اور دیگر بھی افسوس کا اظہار کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ عاصم جمیل دماغی مسائل کا شکار تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا، انہوں نے گارڈ سے بندوق لے کر اپنے سینے میں گولی مار لی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔