سیف سٹیز کی نشاندہی پر انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار

11-01-2023

(لاہور نیوز) لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا ۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق سیف سٹی سرویلنس ٹیم نے لاہور پولیس کے ساتھ مل کر مطلوب اشتہاری کو ٹریس کیا،ملزم ثناءاللہ 8 افراد کے قتل اور 4 دہشتگردی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ اس حوالے سے اے ایس پی سدرہ  کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم نے 2018 میں اپنی ساس سمیت 4 افراد کو قتل کیا تھا جبکہ 2020 اور 2021 میں تھانہ درگئی کی حدود میں بھی 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا تھا،ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی کیمرے مجرمان کی نشاندہی اور جرائم کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہورہے ہیں،شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔