نگران وزیراعلیٰ کا کیولری گراؤنڈپولیس چوکی کا دورہ، صورتحال پر اظہار برہمی

11-01-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے کیولری گراؤنڈ پولیس چوکی کا دورہ کیا اور صورتحال دیکھ شدید برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی رات گئے کیولری گراؤنڈ پولیس چوکی پہنچے تو وہاں کوئی پولیس اہلکار موجود نہ تھا، چوکی بند اور مال مقدمہ کے موٹرسائیکل و دیگر سامان لاوارث پڑا تھا، وزیراعلیٰ نے چوکی کی صورتحال دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی اور ایس پی کینٹ کو فوری طور پر طلب کر لیااور موقع پر آنے کی ہدایت کی۔