بابر کی جس طرح تحقیر ہورہی ہے، مجھے پسند نہیں آرہا:سابق انگلش کپتان

11-01-2023

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پر ہونے والی تنقید پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں مائیکل وان نے کہا کہ مجھے پسند نہیں آرہا جس طرح بابراعظم کی تحقیر ہورہی ہے، بابر ورلڈ کلاس کھلاڑی اور دنیائے کرکٹ کے بہترین بیٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتانی سے متعلق باتوں کو ورلڈکپ کے بعد دیکھنا چاہیے لیکن ورلڈکپ کے دوران  بابراعظم کے خلاف تنازعات کا سامنے آنا افسوسناک ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی لگاتار شکستوں کے بعد بابر اعظم کی کپتانی تنقید کا شکار ہے، اس حوالے سے کچھ روز قبل پاکستان ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو نظرانداز کرنے لگے ہیں۔