فضائی آلودگی کی فہرست میں لا ہور کا پھر پہلا نمبر

11-01-2023

(لاہور نیوز) فضائی آلودگی نے لاہور کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور نے ایک بار پھر دنیا بھر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 430 ریکارڈ کیا گیا ہے، انتظامیہ فضائی آلودگی کی روک تھام میں ناکام  ہو کر رہ گئی، شہریوں کو فضائی آلودگی سے   آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری  کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 30ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، فی الحال شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔